وڈھ ،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے سول سوسائیٹی کے زیراہتمام وڈھ میں واک
وڈھ(نمائندہ انتخاب)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس وڈھ کی جانب سے وڈھ میں داخلہ مہم واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں بوائز ہائی سکول وڈھ، منیر مینگل پبلک ہائی سکول وڈھ کے طلباء و اساتذہ، بی این پی وڈھ کے سابق صدر میر ظہور مینگل، ہیڈ ماسٹر ہائی سکو ل کاکاہیر محمد عثمان مینگل، بی این پی اورناچ کے عبدالباقی سمیت سیاسی و سماجی لوگوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کیا۔شرکاء نے مختلف بینرز اٹھارکھے تھے جن پر داخلہ مہم و تعلیمی آگاہی کے بارے میں نعرے درج تھے۔ واک کا آغاز بوائز ہائی سکول وڈھ سے کیا گیاشرکاء وڈھ شہر کے تمام سڑکوں سے ہوتے ہوئے وڈھ پریس کلب کے سامنے آگاہی تقریب کیلئے جمع ہوگئے۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ شمس الحق مینگل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وڈھ طارق احمد بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وڈھ یونیورسٹی کیمپس خالد بشیر، بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی، وڈھ یونیورسٹی کیمپس کے طالب علم محمد ظاہر، محمد عظیم،ناصر احمد،محمد رمضان مینگل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے والدین اور ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں۔ علاقے میں تمام تعلیمی ادارے وجود رکھتی ہیں جبکہ ہم ان اداروں سے مستفید نہیں ہورہے ہیں۔تعلیمی پسماندگی ایک اہم مسئلہ ہے جس سے آگاہی ہونی چاہیئے اور اپنے بچوں کی روشن مستقبل کیلئے بچوں کو ان کی بنیادی تعلیم دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ عوام اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرواکر ان کی روشن مستقبل کو سنوار دیں۔ مقررین نے کہا کہ اسی ماہ دیگر دو داخلہ مہم واک بھی کیا جائے گا جن میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو شرکت کرنے کی ایک مہم بھی چلائی جائے گی۔


