کراچی کا مفرور ملزم ڈیرہ اللہ یار سے گرفتار
ڈیرہ اللہ یار:سی آئی اے ڈیرہ اللہ یار نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران کراچی سے قتل کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے سی آئی اے سینٹر میں ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ نے سی آئی اے انچارج محمد انور کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ قبل پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود میں پانچ ملزمان نے سابق کونسلر منظور احمد لاشاری کو قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے انچارج محمد انور کھوسہ کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے سراغ رسانی کا کام سرانجام دیتے ہوئے کراچی سے مرکزی ملزم علی مراد لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم عدالت سے عبوری ضمانت لے چکا اور تین ملزمان تاحال فرار ہیں جنکی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں سی آئی اے نے اہم کیس میں پیش رفت کی ہے ملزم کی گرفتاری پر مقتول کے لواحقین نے سی آئی اے سینٹر پہنچ کر ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ اور سی آئی اے انچارج محمد انور کھوسہ سمیت ٹیم میں شامل اہلکاروں طارق بہرانی ہادی بخش جتوئی ودیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔


