نوکنڈی، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا

نوکنڈی:گرمیوں کے موسم میں بجلی لوڈ شیڈنگ سے صارفین بلبلا اٹھے نوکنڈی کا شمار ملک کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے نوکنڈی سمیت میدانی علاقوں میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے جو ماہ ستمبر تک جاری رہیگا لیکن کیسیکو کی جانب سے بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے سے لوگ نقل مکانی پہ مجبور ہوسکتے ہیں نوکنڈی میں اس وقت دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جن میں چار گھنٹے دن اور چھ گھنٹے رات کو لوڈ شیڈنگ کیجاتی ہے اس سے پہلے صرف رات کو چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی نوکنڈی میں بجلی صرف گھریلو استعمال میں صرف ہورہا ہے یہاں پہ نہ کوئی کارخانہ یا فیکٹری اور نہ ہی زرعی ارضیات موجود ہے لیکن اسکے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ نوکنڈی میں گرمیوں کے موسم میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جائیں تاکہ صارفین سکھ کا سانس کے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں