امریکا کا ایک مرتبہ پھر چین پر الزام
جوں جوں امریکا میں کرونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے امریکا کی جانب سے چین پر الزام کاسلسلہ بھی بڑھتا جا رہاہے امریکی انٹیلی جنس کے مطابق چین نے دنیا کے سامنے کرونا وائرس کے شکار افراد کو چھپایاہے جبکہ چین کی طرف سے ایسے الزامات کو مسترد کر دیا گیاہے، امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے بتائی گئی اعداد و شمار جعلی ہے۔کرونا وائرس چین کے علاقے وہان سے شروع ہوئی جو آہستہ آہستہ دنیا میں پھیلتا گیا اور اب دنیا بھر کے 200سے زائد ممالک میں کرونا کے کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق چین میں اب تک کرونا وباء سے 3,300افراد ہلاک جبکہ 82ہزار افراد اس کے شکار ہوئے ہیں جبکہ امریکا کی جانب سے تحفظ کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ چین کی حقیقی اعداد و شمار چھپایا ہے اس لیے دیگر ممالک کو اس کی حقیقی پیمانے کا اندازہ نہیں ہوا۔
چین کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکا کی طرف سے لگائی گئی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے امریکا چین پر الزام تراشی کی کوشش میں ہے جبکہ ہم کرونا سے کھلے اور سفاف طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ رپیبلکن پارٹی کے اراکین نے چینی اعداد و شمار کو غلیظ پروپگنڈا قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنا اقتداد بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔