فرانس،فوڈ مارکیٹ کا فروزن ہال نعشوں کے لیے مختص
ایک بڑی فرانسیسی فوڈ مارکیٹ کے یخ بستہ ہال کو نعشیں رکھنے کے مختص کر دیا گیا ہے۔ یہ مارکیٹ خوراک کی فروخت بھی جاری رکھے گی۔پیرس میں قائم فرانسیسی فوڈ مارکیٹ رانجیس یا کا شمار یورپ کی سب سے بڑی ہول سیل فوڈ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔ اس مارکیٹ کے کئی بڑے گاہکوں کا تعلق دوسرے یورپی ممالک سے بھی ہے۔کورونا کے باعث کمپنی نے اپنے وسیع فروزن یا یخ بستہ ہال کو ہلاک ہونے افراد کی نعشیں محفوظ کرنے کے لیے فی الحال وقف کر دیا ہے۔ یہ بڑا ہال فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے جنوبی نواحی علاقے رانجیس میں واقع ہے۔ فوڈ مارکیٹ کا نام بھی اسی علاقے پر رکھا گیا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس سے پھیلی بیماری کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد قریب ساٹھ ہزار ہے۔ تین اپریل کی صبح تک کووڈ انیس کی وبا سے پانچ ہزار تین سو ستاسی لوگ دم توڑ چکے ہیں ہلاکتوں میں مسلسل اضافے سے نعشوں کے لیے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنا شروع ہو گئی تھی، جس کے باعث نعشیں سنبھالنے والے ادارے کے اہلکار پریشان تھے۔لیکن اب اس فروزن ہال میں ہلاک شدگان کی نعشیں پہنچانے کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا۔ اس وسیع یخ بستہ ہال میں آٹھ سو سے اہک ہزار تک تابوت رکھنے کی گنجائش ہے۔ حکام کے مطابق ہال میں لاشوں کو آخری سومات کی ادائیگی تک رکھا جائے گا۔فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ وبا کے مزید پھیلنے کو کسی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ لیکن اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہزاروں مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔