ڈیرہ مراد جمالی، پولیس موبائل گاڑی کوحادثہ، ایک قیدی جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت 3زخمی

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مرادجمالی نوتال کے قریب پولیس موبائل گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث روڈحادثہ پیش آیا۔حادثے میں ایک قیدی جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 قیدی زخمی حالت ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق نوتال پولیس قیدی کومقامی عدالت پیش کرنے کے بعد واپس پولیس تھانہ نوتال جاتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے قومی شاہراہ پرقیدی کولے جانیوالے پولیس موبائل الٹنے کی وجہ سے قیدی حبیب اللہ ولد جان محمد قوم گورشانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ قیدی حیردین قوم گورشانی علی محمد عرف چھلا بگٹی علی دوست ولد لعل محمد بگٹی سکنہ گوٹھ چھلا خان بگٹی کارہائشی بتایاگیا اورپولیس اہلکار ڈرائیور وحید علی بھنگر نیاز علی رند شدید زخمی حالت سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں