حکومت سے دوری نواز شریف کی بیماری،‘ 6 ماہ میں بلاول کا سندھ میں اقتدار ختم ہوگا، فردوس عاشق اعوان

لاہور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اصل بیماری اقتدار سے دوری ہے،جب عوام ان کومستردکردیں توبیمارپڑجاتے ہیں، اقتدارسے جڑی بیماری لاعلاج ہے، میڈیا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی خبریں سننے کو ترس گیا ہے،کونسی پراسراربیماری ہے جوبرطانوی ڈاکٹرتشخیص نہیں کرپارہےí اپوزیشن لیڈر کا چیمبر شدت سے شہباز شریف کا انتظار کر رہا ہے،ن لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے، بلاول بھٹونے پنجاب میں نوازشریف سے متعلق سچ بولاíبلاول صاحب آپ کو ایسے کئی 6مہینوں کاانتظار کرنا پڑے گا،سندھ میں پیپلزپارٹی کا اقتدار ہچکولے لے رہا ہے،حکومت کے جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلانے کی ضرورت ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور اور پیپلزپارٹی کاگٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے،مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں؟ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے‘ 6 ماہ میں بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں اقتدار ختم ہونے والا ہے‘ بلاول بھٹو زرداری دن کی روشنی میں سہانے خواب دیکھتے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت ختم کرنے کی باتیں دیوانے کی بڑھک ہے، سیاسی لولے لنگڑے عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، کوئی حکومت جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلائے، ہم ایسے کئی 6 مہینوں تک اپوزیشن کے سینے پرمونگ دلتے رہیں گے، سندھ کے عوام اپنے صوبے کے حکمرانوں کو کب تک برداشت کریں گے، سندھ میں ان کا اقتدار 6 ماہ میں ختم ہونے والا ہے‘خاتون اول بشر ی بی بی کا آئین وقانون کے مطابق جو پروٹوکول ہے وہ انکا ملنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں