اگر پی پی پی نے مایوس کیا تو اسکے بغیر بھی لانگ مارچ کیا جائیگا،سردار یقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے ر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اگر پی پی پی قیادت نے لانگ مارچ اور استعفے دینے کے حوالے سے ہمیں مایوس کیا تو پی پی کے بغیر بھی لا نگ مارچ کیا جائیگا اور استعفے بھی پیش کر دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف کے درمیا ن ملکی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ملک مزید موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی پی ڈی ایم نے لانگ مارچ چند روز کیلئے ملتوی کیا ہے کینسل نہیں کیا پی پی کے جواب کے بعد دوبارہ تاریخ کا اعلان کردینگے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو اپنے بیانئے سے ہٹانے کیلئے انھیں نیب نے 26 مارچ کو دوبارہ پیشی کیلئے طلب کیا ہے ہم نے نہ پہلے حکومت اور نیب کے انتقامی کاروائیوں کا دباؤ قبول کیا اور نہ ہی ائندہ کرینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو واقعی ہی ملک میں جان کا خطرہ درپیش ہے ہم کسی صورت میاں صاحب کو اس وقت ملک آنے کی دعوت نہیں دینگے وہ لندن سے ہی ملک قوم اور پی ڈی ایم کی قیادت کرینگے شہید بے نظیر بھٹو نے منع کرنے کے باوجود آکر اپنی جان دیدی جسکی کمی آج پی پی اور ملک و قوم کو محسوس ہو رہی ہے ہم انھیں کسی صو رت کھونا نہیں چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء خطرے میں ہے ائین سے کھیلا جارہا ہے مہنگائی سے عوام اجز اچکے ہیں قانون کی کہیں پر بھی عمل داری نہیں ہورہی ملک افراء تفری عدم استحکام کا شکار ہے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے ملک کی معاشی حالت ابتر ہے عدل و انصاف میرٹ کا جنازہ پہلے ہی نکل چکا ہے پی ڈی ایم کسی صو رت اختلافات کا شکار نہیں ہوسکتی پی پی پی اتحادی ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اسے اپنے ساتھ پی ڈی ایم میں رکھیں لیکن وہ بھی ملک آئین اور قوم کے بہتر مفاد میں جلد کوئی فیصلہ کرے تاکہ لانگ مارچ کے اگلے تاریخ کا کوئی اعلان کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں