امریکی وزیرِدفاع کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ، صدر اشرف غنی سے ملاقات
کابل:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دور کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ افغان صدارتی محل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی وزیرِ دفاع نے اس موقع پر افغانستان میں پائیدار امن کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع کی دیگر افغان اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں
Load/Hide Comments


