شام فوج کی ہسپتال پر بمباری، سات شہری جاں بحق

حلب (انتخاب نیوز)شام کے شہر حلب میں شامی فوج کی اسپتال پر بمباری سے 7 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کے زیر قبضہ قصبے میں شامی فوج کی شیلنگ سے اسپتال کو نقصان پہنچا اور 7 شہری جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے14 افراد میں اسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔شامی فوج کے حملیکیکچھ دیر بعد ہی صوبے ادلب میں روسی فوجی طیاروں کی باغیوں کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں