کوئٹہ، تبلیغی جماعت اور پولیس اہلکاروں سمیت 61افراد قرنطینہ منتقل
کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت اور پولیس اہلکاروں سمیت 61افراد کو داخل کر دیا گیا جن کے نمونے حاصل کر کے تشخیص کیلئے لیبارٹری بجھوادی گئی ہے جبکہ ہر 48گھنٹے کے بعد ان کی ا سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت کے 13،تفتان میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار 30 اور 18صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو داخل کرادیا گیا تمام افراد کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ افراد کے کورونا سے متعلق تشخیص کیلئے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بجھوادیئے گئے ہیں جبکہ قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام افراد کی ہر 48گھنٹے کے بعد اسکریننگ کاعمل بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments