ٖٓٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن:امریکا کے ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایک مرتبہ امن عمل معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہاں! میں اس (معاہدے) پر اپنا نام درج کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط سے محض چند گھنٹے قبل ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردئیے تھے تاہم امریکی صدر ٹرمپ کا امن معاہدے پر دستخط سے متعلق تازہ بیان سامنے آنے کے بعد معاہدے کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے۔واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت طالبان 7روز تک اپنی کارروائیوں میں نمایاں کمی لائیں گے،منصوبے کی کامیابی کے بعدقطر میں دونوں فریقین کے مابین 18 ماہ کے لیے امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں