اوستہ محمد میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ بار

اوستہ محمد:اوستہ محمد میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری۔بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے اور 18گھنٹے کے بعد بجلی بحال ہوئی۔دوسری جانب شہر کے گلی محلے جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔کیچڑ اور پھسلن ہونے کی وجہ سے کئی شہری گر کر زخمی ہوئے۔بارش ہونے کی وجہ سے معمولاتی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی اور گلیوں میں کیچڑ اور پھسلن ہونے کی وجہ سے کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)جعفرآباد کے نائب صدر و آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائیس چیئرمین میر منیر احمد مینگل نے کہا کہ میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر میں ہر جگہ کیچڑ اور پانی کھڑا ہے۔نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔حسین آباد اور یعقوب محلے میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہر جگہ گندگی اور کیچڑ پھسلن ہے۔جس کی باعث اہلیان محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ بجلی کی۔سپلائی 18گھنٹے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔میر منیر مینگل نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان میونسپل کمیٹی کی لاپرواہی اور نا اہلی کا فوری نوٹس لیں تاکہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں