ترکی،2016میں ناکام بغاوت پر 150فوجی گرفتار
استنبول:ترک پولیس نے2016میں ناکام بغاوت ترتیب دینے کے ملزم نیٹ ورک کے ساتھ مشتبہ روابط پرکم ازکم150 فوجی منگل کے روز گرفتار کرلئے ہیں۔ریاستی خبر رساں ادارے انادولو نے رپورٹ کیاہے کہ پولیس فورس نے ازمیر میں چیف عوامی استغاثہ دفتر کے حکم پر 53صوبوں میں بڑے پیمانے پر بیک وقت آپریشنز شروع کئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر نے کل 184فوجیوں کے وارنٹس جاری کئے،اس نے مزیدکہاکہ باقی ماندہ کو گرفتار کرنے کیلئے تاحال آپریشنز جاری ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 123حاضرسروس فوجیوں سمیت تمام مشتبہ افراد پر امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ مشتبہ رابطوں کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments


