بی این پی رہنماؤں اور مسلم لیگ کی قیادت کے درمیان جاتی امرا میں ملاقات

لا ہو ر /کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ مرکزی رہنماسابق ایم این اے عبدالرؤف مینگل نے جاتی امرامیں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز، پرویز رشید،رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سے ملاقات کی اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پی ڈی ایم کے اکابرین کو چاہئے کہ وہ پی ڈی ایم کے وسیع تر مفادات کو خاطر میں لا کر حقیقی جمہوریت آئین کی بالادستی سیاست میں عدم مداخلت جمہوری اداروں کی استحکام کی خاطر متحد و منظم ہو کر اسی طرح جدوجہد کو دوام دیں کیونکہ حقیقی جمہوریت ہی سماجی انصاف پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی اور دیگر معاملات بہتری کی جانب جائیں گے آئین و پارلیمنٹ میں حقیقی جمہوریت کی خاطر جدوجہد کی ہے ان مقاصد کا حصول تب ہی ممکن ہو گا جب ہم متحد طریقے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منظم جدوجہد کریں گے تب ہی ہم اپنے منزل تک پہنچیں گے ملاقات میں کہا گیا کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن سے متعلق بی این پی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے ساتھ منسلک ہے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں