کوئٹہ،بر قی لائنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 27مارچ کو تربت، گوادر، پسنی، پنجگور، ہوشاب،تمپ،ڈی ایس پی گوادر، اورماڑہ، انڈسٹریل اسٹیٹ گوادرگرڈاسٹیشنز سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح28مارچ (بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، سدرن کمانڈ، نیو لیاقت بازارایکسپریس اورواسا فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 29مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، عالم خان، شیخ ماندہ گرڈکے عمر،ائیرپورٹ، ڈاریم فیڈرز،انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس فیڈرسے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ پنجگورگرڈسے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک اور قلعہ عبداللہ گرڈسے 11بجے تاسہ پہر 3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں