ورلڈ کپ 1992 میں عمران خان کے خلاف بغاوت کا انکشاف

اسلام آباد :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران کپتان عمران خان کے خلاف بغاوت ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی اہم کھلاڑی کپتان عمران خان کے فیصلوں سے ناخوش تھے اور اس میچ میں ان کی شرکت مشکوک لگ رہی تھی۔

جاوید میاںداد نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس موقع پر میں نے تمام کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں سمجھایا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ اب یہ بات سب لوگوں کے علم میں آچکی ہے اس لئے میں اسے میڈیا پر لایا ہوں۔سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ آج کل پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بار بار تبدیلیوں کے باعث اچھے کھلاڑی تیار نہیں ہو پا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں