سوراب، پروفیسرقمرالدین کا تبادلہ طلباء کیخلاف سازش ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس
سوراب:بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سوراب کے ممبروں لطیف بلوچ، قدیر بلوچ،ڈاکٹر وحید بلوچ،ابوبکردانش بلوچ،استاد یاسین بلوچ،ایڈوکیٹ قدیر سلام بلوچ،مقصودکیڈی،شہزاد،کے ڈی،ظہوربلوچ،شہزاد بلوچ،راشدبلوچ عمران بلوچ،اور دیگر نے اپنے بیان میں سوراب کالج کے معزز پروفیسرز کے سوراب سے خضدار اور نال تبادلے کو سوراب اسٹوڈنٹس کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوراب کے بوائز اور گرلز دونوں کالجوں میں پہلے ہی اکیڈمک اسٹاف کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کو کافی مشکلات کاسامنا ہیدوسری طرف سوراب کے مقامی ریگولر اور محنتی پروفیسرز کا تبادلہ کرکے طلباء وطالبات کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں جوکہ سوراب کے طلباء وطالبات کوتعلیم سے دور رکھنے کی ایک بہت بڑی سازش ہے،جسکو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پروفیسر قمر الدین اور پروفیسر اختر میروانی کے ٹرانسفر آرڈر کو فوری منسوخ کریں بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس سوراب کے سیاسی و سماجی شخصیات تعلیم دوست عوام اورطلباء تنظیموں کے ساتھ ملکر شدیداحتجاج کریگی۔ جسکی تمام تر ذمہداری متعلقہ حکام پر ہوگی۔


