بل جمع کروانے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ،زمیندار ورکرز کمیٹی بلوچستان

کوئٹہ:زمیندار ورکرز کمیٹی بلوچستان کے زیراہتمام ہفتہ کو زمینداروں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہر سے زمیندارورکر کمٹی کے کنوینئر حاجی راوت خان رئیسانی،سیکرٹری عبدالاحد مشوانی ٗحاجی صدیق مشوانی،شعیب جلال مشوانیاوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کی جانب سے اپنے بجلی کے بل جمع کروانے کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت صوبے میں 21گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت کی یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ سبسڈی دے رہی ہے لیکن بروقت کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ گرمی شروع ہوچکی ہے باغات اور فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے اگر 29جولائی تک بجلی بحال نہیں ہوئی تو 31مارچ کو پورے بلوچستان میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں