تمام ریاستوں کو ایف اے ٹی ایف کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، ترکی میں چھوتی اسپیکرز کانفرنس

اسلام آباد :ترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکرز کانفرنس نے کشمیر کے تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، ایف اے ٹی ایف پر یکجا موقف اپنایا جائے گا۔ہفتہ کو جار ی اعلامیہ کے مطابق ترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکر کانفرنس اختتام کو پہنچ گئی ہے، پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔کانفرنس میں“دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطے کو مضبوط”بنانے پر غور کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی افواج مظلوم اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم کر رہی ہے،اسلامو فوبیا کی وجہ سے امت مسلمہ کو سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی با آسانی دستیابی انتہائی ضروری ہے اور ویکسین کی کمزور طبقات تک رسائی یقینی بنائی جائے۔اسپیکر کانفرنس میں افغانستان، چین ایران،عراق اور پاکستان کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔اسپیکر کا کانفرنس کے اختتام کے بعد اسد قیصر نے مولانا جلال الدین رومی اور حضرت شمس تبریزی کے مزار پر بھی حاضری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں