پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے، ملکر دہشتگردی کیخلاف کاروائی کر رہے ہیں، ٹرمپ

احمد آباد:امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ بھارت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

ٹرمپ دو روزہ دورے پر پیر کی صبح بھارت پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا اور صاحبزادی ایونکا بھی بھارت آئی ہیں۔اس موقع پرامریکی صدر نے دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں ہندوستان مسائل کا حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں لیڈرشپ کا کردار ادا کرے گا۔‘پاکستان کوامریکی صدر ٹرمپ کی بظاہر یہ بات کہ بھارت خطے کے مسائل کے حل اور قیام امن کی کوششوں میں رہنما کردار ادا کرے گا پ۔امریکہ کے صدر ٹرمپ بھارت کے پہلے سرکاری دورے پر بھارتی شہر احمد آباد پہنچ ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے 36 گھنٹوں پر محیط دورہ بھارت کے دوران وہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کی ریلی میں شریک ہیں

جبکہ وہ بعد میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ تاج محل میں سورج غروب ہونے کا منظر بھی دیکھیں گے۔احمد آباد شہر میں ان کے روٹ کے راستے پر نیو سردار پٹیل سٹیڈیم تک ایک دیوار عجلت میں تعمیر کر دی گئی ہے۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ ایسا کچی آبادیوں کو ٹرمپ سے چھپانے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ بھارتی حکام اس بات کی تردید کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں