حکومت نے ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلئے سیکورٹی فلان تشکیل دیدیا، کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)حکومت نے سرکاری ملازمین کاہاکی چوک پر احتجاج روکنے کے لئے سیکوڑٹی پلان تشکیل دیدیا ہے جبکہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے گئے اس سے قبل دفعہ 144کا نفاذ کر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی جبکہ رات گئے ریڈ زون کو بند کرنے کے لئے درجنوں ٹرک اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔ملازمین نے آج ہر صورت صوبہ بھر سے ریلیوں کی شکل میں نکل کر ہاکی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت انہیں روکنے چاہتی ہے جس کے باعث تصادم کا خدشہ پیدا ہواگیا ہے۔ملازمین تنظیموں کے مشترکہ الائنس نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 25فیصد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کئے جانے کے خلاف 29مارچ کو ہاکی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز حکومت اور ملازمین تنظیموں کے درمیان مذاکرات بھی ناکام ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں