کوئٹہ، دھرنے سے بدترین ٹریفک جام، ہسپتال اور اوپی ڈی بند کر دی گئی
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر بلوچستان کے سرکاری ملازمین و بلوچستان ایمپلائز اینڈاینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے دھرنا،ایدھی چوک اور گردونواح میں ٹریفک بدترین جام لوگوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے دھرنے کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہواایدھی چوک کی طرف جانے والی شاہراہیں ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامناملازمین نے تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے دھرنے کا اعلان کیا تھاسرکاری ملازمین کے دھرنے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں پولیس کے مسلح دستوں کا گشت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔کوئٹہ دھرنے میں شرکت کے لیے ملازمین کی وجہ سے ہسپتالوں کی مکمل طور پر او پی ڈی بند کردی گئی او پی ڈی بند ہونے کے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا پڑرہاہے۔


