سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرکے فی الفور نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، مولانا حافظ حمد اللہ

کوئٹہ :جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات بشمول تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کو تسلیم کرکے فی الفور نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے صوبے کے غریب ملازمین جائز حقوق کے حصول کے لیے ظالم حکومت کے ظلم کے خلاف روڈوں پر نکلے ہیں ان کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر جمیعت علمااسلام کے رہنماوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جام کمال کی بے کمال حکومت اپنی ناکامی و نااہلی سابقہ حکومتوں پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کررہاہے بلوچستان کے سابقہ دور میں حکومت جام کے باپ دادا کی تھیں تاریخ میں پہلی بار سناہے کہ کوئی شخص اپنے باپ دادا کی کردار پر انگلی اٹھا رہاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سلیکٹڈ صوبائی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکامی اور اپنی اہلیت کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ بدقسمت بلوچستان پر گونگے بہرے سلیکٹ کرکے بلوچستان کی پسماندگی میں مزید اضافہ کردیاگیا صوبے کے عوام گونگے بہروں کی حکومت سے نجات چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات بشمول تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کو تسلیم کرکے فی الفور نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے صوبے کے غریب ملازمین جائز حقوق کے حصول کے لیے ظالم حکومت کے ظلم کے خلاف روڈوں پر نکلے ہیں ان کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں