حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کا جائزہ لیکر ڈسپیرٹی الاؤنٹس دینے کیلئے 10رکنی کمیٹی قائم کر دی
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کا جائزہ لیکرڈسپیرٹی الاؤنس دینے کے لئے 10رکنی کمیٹی قائم کردی کمیٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، الاؤنس کے بجٹ پر اثر پر اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کریگی، منگل کو حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوربلید ی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی میں صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ، صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران، وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالخالق ہزارہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری خزانہ ارکان جبکہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے، کمیٹی گریڈ 1سے 22کے ملازمین کے خصوصی اور مستقل الاؤنسز کا جائزہ لیکرملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں فرق اور وفاقی حکومت کے جاری کردہ ڈیسپرٹی الاؤنس دینے،آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ڈسپیرٹی الاؤنس کے اثرات کا تعین کریگی کمیٹی سفارشات دینے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سفارشات کابینہ کو پیش کریگی


