لیبیا میں تقریبا ایک ہزار تارکین وطن گرفتار

طرابلس:لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے پچھلے دو دنوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تقریبا ایک ہزار تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق ان افراد کو بدنام زمانہ مہاجر کیمپوں میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم نے ان مہاجرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبیا کے پناہ گزین کیمپوں میں تارکین وطن کو غیرانسانی حالات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ہسپانوی امدادی بحری جہاز ’اوپن آرمز‘ نے دو سو انیس تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں میں کم از کم چھپن چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں