کوئٹہ، پریس کلب کے انتخابات مکمل عبدالخالق صدر اور بنارس جنرل سیکریٹری منتخب

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات برائے 2021-23 مکمل ہوگئے جس کے تحت عبدالخالق رند صدر اور بنارس خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نادر چھلگری ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی ہوئے جبکہ ممبران بلال محسن ایڈووکیٹ خلیل خٹک ایڈووکیٹچنگیز دشتی ایڈووکیٹ شبیر شیرانی ایڈووکیٹ شامل تھے پولنگ کا عمل صبح 10بجے سے شام 5بجے تک جاری تھا۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے نتائج کااعلان کیا جس کے مطابق جرنلسٹ پینل کے عبدالخالق رند صدر،بنارس خان جنرل سیکرٹری،افضل مغل سینئر نائب صدر،اعظم الفت نائب صدر,عبداللہ زہری سینئر جوائنٹ سیکرٹری،بلال اعوان جوائنٹ سیکرٹری،نور العارفین فنانس سیکرٹری،مجلس عاملہ میں سید علی شاہ،آصف بلوچ، امین اللہ مینگل،محمداکرم،حاکم علی،محمدغضنفر اور ابرار احمد شامل ہیں۔نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے عبدالخالق رند نے 90ووٹ لے کرصدر، بنارس خان نے 80ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری، افضل مغل نے 78ووٹ لے کر سینئر نائب صدر، اعظم الفت نے 78ووٹ لے کر نائب صدر، بلال اعوان نے 86ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری، نور العارفین 81ووٹ لے کر سیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے ہیں۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کوئٹہ کی نومنتخب کابینہ میڈیا کی آزادی و خودمختاری اور ورکنگ جرنلسٹ کے مسائل و مشکلات کے حل میں اپنی پوری صلاحتیں استعمال میں لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں