چمن باب دوستی کل کھولا جائیگا

کوئٹہ:پاک افغان سرحد چمن کے مقام پر اتوار سے دو طرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چمن میں باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں اتوار سے پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کھولنے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل سے دونوں ممالک میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی سیکورٹی حکام مطابق باب دوستی پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں تاجر برادری بھی شریک ہوئی فلیگ میٹنگ کے بعد کمانڈنٹ ایف سی کرنل راشد صدیق نے ٹریڈرز کے ہمراہ باب دوستی پر مکمل ہونے والے قرنطینہ سینٹرکا دورہ بھی کیا جو کل سے آپریشنل ہوجائے گاقرنطینہ میں خواتین اور مردوں کیلیے الگ الگ خیمے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ افغان حکام کیساتھ اجلاس میں آمدورفت بحالی کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ افغانستان سیآنیوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں 14دن رکھا جائیگا خیال رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں