زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی صوبے کے معشیت کا واحد انحصار زراعت کے ساتھ ظلم ہے۔اور ،زراعت سے منسلک عوام کا معاشی قتل عام ہے نیشنل پارٹی اس ظلم و ناانصافی کے خلاف بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ہے اور ان کی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کا انحصار زراعت پر ہے۔ بارش کی کمی کیوجہ سے فصلوں کو پہلے سے ہی نقصان ہے۔دوسری طرف کیسکو اور بلوچستان حکومت زمینداروں کو ایک گھنٹہ بجلی فراہم کرکے مزید فصلوں کو تباہی سے دوچار کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کے خلاف آج ہر طبقہ فکر احتجاج کررہا ہے۔ملازمین سراپا احتجاج ہے زمیندار احتجاج کررہے ہیں۔لیکن صوبائی حکومت کو کوئی احساس نہیں بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی زمیندار برادری کے ساتھ ہے اور انکی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے


