ریاست مدینہ میں جھوٹوں اور وعدہ خلاف لوگوں کو سزائیں دی جاتی ہیں اقتدار نہیں،حافظ حمداللہ
؎ کوئٹہ؛جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ میں جھوٹوں اور وعدہ خلاف لوگوں کو سزائیں دی جاتی اقتدار نہیں حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول کر شرماتے بھی نہیں حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا مقدس نعرہ لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکاانکا یہ طرز عمل منافقانہ ہے اسلامی ریاست میں مغربی افکار کو پروان چڑھانے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز موسی کالونی سریاب کوئٹہ میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام بیاد مفتی جان محمد مرحوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام موسی کالونی یونٹ کے جنرل سکریٹری امین جان مولوی نورالدین آغاجلا آغااور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکمرانوں کا لاکھوں روپے تنخواہ پر گزارہ نہیں ہوتا تو غریب ملازم کا چند ہزار میں کیسے گزارا ہوگا بڑھتی مہنگائی اشیائیخوردونوش بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے غریب کو زندہ درگور کیا ہوا ہے محل میں بیٹھے شاہی سلاطین محل سے نکل کر غریب کی حال پرسی کی زحمت کرے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ غربت اور مہنگائی نے ملک کے کمزور طبقے کی کیاحال کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ مفتی جان محمد مرحوم کی جماعتی خدمات ناقابل فراموش ہے ان کی رحلت سے جماعت ایک فعال اور مخلص کارکن سے محروم ہوئی


