چند سرکاری ملازمی مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کرتے ہیں،حکومت مخالفین حمایت کرتے ہیں، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان ایمپلائزاینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی 24گھنٹوں کے الٹی میٹم پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ملازمین عوام کی خدمت نہ کرنے کی دھمکی اور سیاسی گروہ ان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملازمین کے الٹی میٹم سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ایسا صرف یہاں ہوتا ہے کہ چند سرکاری ملازمین مطالبات نہ ماننے کی صورت میں عوام کو خدمت نہ دینے کی دھمکی دیتے ہیں اور سیاسی گروہ ان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی نظام یا قوم کبھی اس طرح ترقی نہیں کر سکتی کاش یہ تحریکیں اچھی تدریس،صحت کی خدمات اور عوامی خدمات کے لیے کی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں