رکھنی میں دو روزہ ثقافتی و ادبی میلے کا انعقاد
کوہلو(رپورٹ /طاہر مری) بلوچستان کے دوردراز علاقے رکھنی میں دو روزہ کوہ سلیمان ادبی میلہ کا افتتاح کردیا گیا ہے افتتاح ہومین رائٹس ایکٹیوسٹ حمیدہ نور اور پروفیسر کنزا علیزئی نے فیتہ کاٹ کر کیا ،دو روزہ ادبی میلے کے پہلے روز بکس،صوبے کے ثقافتی اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے کوئٹہ,بارکھان,کوہلو,ڈیرہ غازی خان,لورالائی,فورٹ منرو, سخی سرور,سبی سمیت صوبے بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے اسٹالز کا دورہ کیااور خصوصی دلچسپی لی ،شرکا نے بڑی تعدا میں کتابیں خریدی اور انہوں نے ادبی میلہ کے اس کاوش کو خوب سراہا ، اس موقع پر حمیدہ نور، پروفیسرکنزا علیزئی اور نامور ادیب پناہ بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے آرگنائزیشن مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے دوردراز علاقے میں لوگوں کیلئے بہترین ادبی میلہ منعقدکیا ہے جس سے ہمارے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور لوگوں کا رجحان کتابوں اور ادب کی طرف بڑھے گا اس علاقے میں لوگوں کا کتابوں کی طرف رجحان کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں کے لوگوں کا کتابوں اور ادب سے گہرا راشتہ ہے سب سے خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ ادبی میلہ میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس طرح کے اقدامات سے صوبے کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور معاشرے میں پڑھے لکھے لوگوں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گی جبکہ اس میلے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسے سرگرمیاں کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آگے آنا چایئے کیونکہ ایسے سرگرمیوں سے لوگوں میں شعوری سوچ بیدار ہوگی اور لوگ تعلیم اور ادب کی جانب راغب ہونگے جس سے معاشرے میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوگی ادبی میلہ بروز اتوار تک جاری رہے گی۔


