مغرب بھارت پر پابندیاں عائد کرے، رضا ربانی

اسلام آباد،سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈاکٹر سوامی کا بیان بھارتی ریاست کے نفرت انگیز اور فاشسٹ نظریے کا عکاس ہے۔رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بھارتی فاشسٹ پالیسی تقاضا کرتی ہے کہ مغرب بھارت پر پابندیاں عائد کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز جرائم کا مرتکب اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کرنے کا مجرم ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا قانون بھارتی حکومت کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں