راجن پور کے علاقوں میں غیر مقامی افراد کا ڈومیسائل اور کوٹے پر نوکریاں لینا باعث تشویش ہے، بلوچ راج
بلوچ راج راجن پور زون کے ترجمان عبد الرحمن بلوچ نے جعلی ڈومیسائلز کے اجراء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو نشستیں قانون کے مطابق پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں اور عملی شعبہ جات میں مخصوص کی ہیں۔ اُن پر ڈاکہ زنی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں راجن پور کے مخصوص علاقوں کے طلباء کے لیے نشستیں ان کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختص کی گئی تھی۔ مگر ان نشستوں کا فائدہ غیر مقامی طلباء اُٹھا رہے ہیں۔ جوکہ مقامی طلباء کے حق تلفی کے مترادف ہے۔زونل ترجمان نے کہا کہ غیر مقامی افراد انتظامیہ سے سیاسی طاقت اور رشوت بٹورنے کیلئے جعلی ڈومیسائل بنوا لیتے ہیں۔ جس پر مقامی افراد کی حق تلفی ہورہی ہے۔
بلوچ راج کے زونل ترجمان عبدالرحمن بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ انتظامیہ بشمول عدل و انصاف، پولیٹیکل اسٹنٹ،بارڈر ملٹری پولیس، ڈپٹی کمشنر، علاقائی میر و مقدم اور سرداروں سے جعلی ڈومیسائلز کے خلاف فلفور نوٹس لیتے ہوئے مخصوص علاقے کے طلباء کی حق جوئی کریں۔بصورت دیگر بلوچ راج آئینی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج اور دیگر راستوں پر عمل کرکے مخصوص علاقوں کے طلباء کی حقوق کیلئے آواز بُلند کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے گی۔


