رحیم یارخان،تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی

رحیم یارخان:لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار رحیم یارخان کے قریب الٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی پیک ایم فائیو اقبال آباد کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ3 شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں