پولیو مہم کی دوبارہ ملتوی ہونے سے بلوچستان میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
کوئٹہ:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم کی دوبارہ ملتوی ہونے سے صوبے بھر کے بچوں کا شدید متاثر ہونے اور پولیو کیسزبڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک پولیو مہم کابائیکاٹ انتہائی خطرناک اور افسوسناک فیصلہ ہے بلوچستان میں پولیو وائرس کے اثرات موجود ہیں اور گزشتہ سال بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے گذشتہ سال کرونا وباہ کی وجہ سے صوبے میں پولیو وائرس سے بچاو کے پانچ مہم ملتوی کیے گئے تھیجس سے پولیوکیسز جنم لینیکیشدید خطرات منڈلا رہے ہیں۔ اگر رمضان سے پہلے صوبہ میں پولیو مہم شروع نہ کرائی جاسکی تو صورت حال مزید گھمبیر ہوسکتی ہیجس سیبیرون ممالک کی جانب سے ملک اور بلخصوص صوبے پر سفری اور دیگر پابندیاں لگنے کا بھی خدشہ ہے پاکستان میڈیکل ایسوسیشن بلوچستان نے آل بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکر ز گرینڈ الائنس کے ایگزیکٹو کونسل، ایکشن کمیٹی اور خاص کر پیرا میڈیکل سٹاف سے پولیو مہم سے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اور احتجاج ودھرنے کے ساتھ ساتھ پولیو مہم کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔


