حکومت صرف بے عمل اعلانات اور خوشنما وعدوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت چینی گھی آٹاسمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خصوصی کمی کرکے رمضان المبارک سے قبل غریب عوام کو ریلیف دیں آٹاچینی مافیا کے نرخے میں آکرحکومت صرف بے عمل اعلانات اور خوشنما وعدو ں تک محدود ہوگئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورزپر قیمتوں میں بھاری اضافہ کرکے رمضان پیکیج کا کوئی فائدہ نہیں رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی اسٹورزپر اشیاء کی قیمتو ں امیں اضافہ کرکے حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شوگر مل مالکان کا چینی80روپے فی کلو دینے سے انکار حکومت کی ناکام رٹ کی جانب وا ضح اشارہ کرتا ہے۔ 3ماہ کے دوران مہنگی چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 16ارب جبکہ سوا سال کے دوران 81ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ وزیر اعظم اپنی کابینہ کی کارکردگی بہتربنانے کی بجائے عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی تبدیلی نے 22کروڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی کو روکنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ احتساب کا عمل وزیر اعظم کو اپنی کابینہ سے شروع کرناچاہیے تھا۔ اس وقت چینی مافیا اور آٹا چور ان کے ارد گرد حصار بنائے کھڑے ہیں۔ سٹیٹ بینک قومی ادارہ ہے، جسے آئی ایم ایف کے سپردنے کے بارے میں خبروں کا میڈیا میں آنا تشویشناک اور حکومت کی نااہلی کی بد ترین مثال ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور نہ آئندہ مل سکتے ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کے ادارے عملاً غیر فعال ہوچکے ہیں۔ کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے پورا کیا ہو۔ 22کروڑ عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کا بدلہ عام انتخابات میں لیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور حکومت کی اصل حقیقت عوام جان لیں۔ مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔


