پاکستان کوامریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول
اسلام آباد:قطری سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں ملاقات کی جس میں قطری سفیر نے 29 فروری کو دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی،دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی،قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، امریکہ، طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑہانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا آ ج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے،پاکستان پرامید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے