کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق، 5329 مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج 98 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,584,87 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 329 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 705,517 ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 612، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 94 ہزار 880، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، بلوچستان میں 19 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 070 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


