حکومت کا عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


