کورونا سے محفوظ لوگوں کو یکم رمضان سے مسجد نبویؐ میں داخلے کی اجازت

یکم رمضان المبارک سے عالمی وبا کورونا سے محفوظ لوگوں کو مسجد نبویؐ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
مسجد نبوی ؐ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے توکل ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبویؐ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب افراد کو بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ؐ میں داخلے کی جازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں