امریکا نے یو اے ای کو اسرائیل بائیکاٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

واشنگٹن:امریکا نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں متحدہ عرب امارات کیسفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے اگست 2020 میں اسرائیل کا مالی بائیکاٹ ختم کر دیا تھا۔یو اے ای سفارتخانے کے مطابق امریکی کمپنیوں کے لیے ابراہام معاہدوں سے فائدہ اٹھانے میں آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہِ اگست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ولی عہد ابوظبی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اسرائیل نے تعاون اور دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کے لیے روڈمیپ پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں