اوستہ محمد، پولیس کی کارروائی میں 8کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

اوستہ محمد: جعفرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،دوران چیکنگ 8کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی عاصم زین سرکل اوستہ محمد کی زیر نگرانی میں سی آئی اے اوستہ محمد کے انچارچ منظور احمد جمالی نے اپنی ٹیم ہمراہ واٹر سپلائی کچا کے مقام پر چیکنگ دوران ملزم عبدالقادر ولد مندو خان سر پرہ ساکن مستونگ سے آٹھ کلو چرس برآمد کرلیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیا۔سی آئی اے انچارج منظور احمد جمالی نیشنل پر یس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ منشیات و دیگر جرائم کو جڑ سے مٹانے کی جو کوشش کی جارہی اس میں کامیاب ہو رہے ہیں جلد علاقے سے منشیات جیسے لت کو ختم کیا جائے گا منشیات و دیگر جرائم میں ملوث افراد سے کسی قسم کے رعایت نہیں کی جائے گئی جس ملزم کو گرفتار کیا گیا اس سے مزید تفتیش جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں