بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی تقسیم کاسوچ بھی نہیں سکتے،جنوبی اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کوتقسیم کے عمل سے تشبیح دیکرسیاسی دوکانداری چمکانا بدنیتی ہے آئین کے تحت صوبوں کی حدود میں تبدیلی مشکل عمل ہے،کورونا وائرس کی تیسری لہرمیں شدت آرہی ہے،کیسز اوراموات میں تیزی سیاضافہ ہورہاہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کادباو بڑھ رہا ہے،کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث کوئٹہ کے 4 سکولزایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث کوئٹہ کے 4 سکولزایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز پوسٹل کالونی،ہدہ منوجان روڈ،ریلوے کالونی اورگرلز مڈل سکول بشیر آباد نواں کلی شامل ہیں مذکورہ سکولوں کے اساتذہ وطالبات میں 9 تا 14/ 14 کورونا کیسز رپورٹ ہویے ہیں۔پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں رمضان بازار اور کوئٹہ کے8 مقامات پر رمضان دسترخوان کااہتمام کیاجارہاہے۔ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کیخلاف سخت ایکشن لینگے۔یوٹیلٹی سٹورز میں اشیا ء کی دستیابی کے حوالے سے وفاقی حکومت کیساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں گے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہماری خاک ہماری محبت ہے۔اس کی تقسیم کاسوچ بھی نہیں سکتے جنوبی اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کوتقسیم کے عمل سے تشبیح دیکرسیاسی دوکانداری چمکانا بدنیتی ہے آئین کے تحت صوبوں کی حدود میں تبدیلی مشکل عمل ہے،آرٹیکل239/4 کے تحت پہلے صوبائی اسمبلی پھرقومی اس کے بعد سینیٹ سے دوتہائی اکثریت لازم ہے انہوں نے کہاکہ سردار بہادر خان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرشاہستہ کورونا کے باعث وفات پا گئی۔اللہ تعالی مغفرت فرمائے و پسماندگان کوصبرعطا فرمائیآمین۔کورونا کے تیسری لہر میں شدت آرہی ہے۔کیسز اوراموات میں تیزی سیاضافہ ہورہاہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کادباو بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کرے۔


