عمران نیازی 35ہزار ارب قرض دینے کا دعویٰ کرتا ہے مگر 50ہزار ارب قرض لینے کا ذکر نہیں کرتا، اسحاق ڈار
لندن:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے50 ہزار ارب نیا قرض لینے کی رکارڈ قائم کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے دعویٰ کیا کہ35 ہزارارب قرض واپس کیا، لیکن یہ نہیں بتایا 50 ارب ہزار ارب نیا قرضہ بھی لیا ہے، جس سے قرضہ وادائیگیاں بڑھ کر45 ہزار ارب تک پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی کا آج ملتان میں پھر دعویٰ کہ35000 ارب روپیہ قرض واپس کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ 50000 ارب روپیہ نیا قرضہ بھی لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملکی قرضہ و ادائیگیاں 2.5 سال میں 15000 ارب سے بڑھنے کی وجہ سے30,000 ارب سے45,000 ارب روپے پر پہنچ گئی ہیں۔ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
Load/Hide Comments


