صدر بائیڈن کے اعلان سے افغان عوام کے خدشات ختم ہو گئے،اشرف غنی
کابل (انتخاب نیوز) امریکہ کے صدر کے افغانستان سے فوج کا انخلا ستمبر تک مکمل کرنے کے اعلان پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے فیصلے سے افغانستان سے امریکہ کی فوج کے قیام یا انخلا کے بارے میں عوام کے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔ ان کے بقول افغانستان نے اس فیصلے کا احترام کیا ہے۔آذر بائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں صدر اشرف غنی نے کہا کہ صرف افغان کمانڈوز، خصوصی دستوں اور فضائیہ کے اہلکاروں کی تعداد 40 ہزار ہے۔ ان کا شمار خطے کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا ہے۔افغان فورسز کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک یہ طاقت قائم رہے گی ریاست کے گرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسلح افواج آزادانہ طور پر ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کئی برس سے 94 فی صد آپریشن افغان فورسز ہی کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


