حکومت پنجاب اور وفاق جاتی امراہ کو گرانے کے پلان ترک کر دے،سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی: پی ایم ایل ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور وفاق جاتی امراہ کو گرانے کے پلان پر عمل درآمد کا منصوبہ ترک کر دے حکومت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا چاہتی ہے جاتی امراہ میاں نواز شریف اور اسکے خاندان کی ملکیت ہے لیکن پنجاب حکومت عمران خان کے کہنے پر اسکے ریکارڈ کر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسکے انتہائی برے اور خطرناک نتائج سامنے اسکتے ہیں حکومت ہر معاملے میں ناکامی کے بعد اب میاں نواز شریف کے گھر پر حملہ اوار ہونے جارہی ہے قوم اور مسلم لیگ ن اس سازش کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اسکا ڈٹ کر مقابلہ بھی کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ضدی اور تعصب پسند شخص ہے وہ سیاست کو زاتی انتقام بناکر ملک کے بقاء سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے سیاست کو سیاست ہی رہنے دیں زاتی جائیدادوں اور گھروں کی حرمت کو پامال ہونے سے باز رہیں انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو صرف میاں نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی کردار کشی اور انپر زاتی حملوں کے وار کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن جیتنے کے بعد حکومت کی انتقامی کارائیوں میں اضافہ گیا ہے ہم کراچی کا الیکشن بھی جیتیں گے اور مفتاح اسماعیل کی جیت بھی حکومت کا صاف نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کا اصو لی فیصلہ کیا ہے اتحاد کو ٹوٹنے کی ہر سازش ناکام بنا دینگے پی پی پی اور اے این پی سے معاملات طے کرنے کیلئے نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سرپراہ کو اختیار دیدیا ہے سیاسی معاملات لرائی اور بیان بازی کے بجائے بات چیت سے ہی حل ہوا کرتے ہیں سیاست میں بات چیت کے دروازے کھبی بند نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ تین سال میں عمران خان نے چار مرتبہ وزیر خزانہ کو تبدیل کیا لیکن ان سے معیشیت نہیں سنھبالی جاسکی حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے ماضی میں وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ میں ایک بہترین معاشی ٹیم لاونگا لیکن ہر بات میں انہوں نے قوم سے جھوٹ اور یوٹرن لینے کی پالسی سے کام لیا انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی سے لڑ رہی ہے اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ قوم نہ گھبرانہ یہ قوم کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ایک وجہ بقول وزیر اعظم کہ یہ انتظامی ایشو بھی ہے تو میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انتظامیہ کیا انکے زیر انڈر نہیں ہے اسکو کون کنٹرول کریگا انھیں یہ بھی معلوم نہیں حکومت عوام کو کہانیاں سنانے کے بجائے عملی اقدامات کر کے دیکھائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عید بعد تحریک ہر صورت شروع کریگی چاہے کوئی ساتھ دے یا نہ دے اس حکومت کو گھر جانے پر ہر صورت مجبور کرینگے میاں نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی مہنگائی کنٹرول میں تھی تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم تھے ملک میں ہر طرف ترقی ہی ترقی کا سفر جاری تھا بجلی لوڈ شیڈنگ ہم ختم کردی تھی ملک کے کونے کونے تک موٹر ویز بن رہی تھی سی پیک پا تیزی کے ساتھ کام جاری تھا لاہور میں اورنج ٹرین کا تحفہ دیا لیکن اب موجودہ حکومت کے دور میں تباہی ہی تباہی اور عوام مایوس ہیں اس صورتحال میں پی ڈی ایم ہی قوم کی اخری امید رہ چکی ہے ہماری تحریک چلنے سے قبل حکومت عید سے پہلے مستعفی ہوجائے اور ملک میں عام الیکشن کا اعلان کیا جائے ایک غیر جانبدار نگراں حکومت جس پر تمام جماعتوں کو اعتماد ہو کی نگرانی میں نوے روز کے اندر الیکشن کرئے جائیں


