مند، منشیات کے اڈوں پر چھاپے، متعدد نشئی گرفتار
مند، مند پولیس کے منشیات کے اڈوں پر چھاپے جاری، کئی نشئی گرفتار کرلئے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اومند کی سربراہی میں گشتی ٹیم نے میتاپ اورنوکین کہن کے منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارے اوروہاں پر منشیات کے عادی کئی افرادگرفتارکرلئے، مند کے عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے مند میں منشیات کے خلاف جاری سخت کاروائیوں کو سراہا اور ایس ایچ او کی تعریف کی۔
Load/Hide Comments