کوئٹہ میں ان ڈور ڈنر پر مکمل پابندی
کوئٹہ: ان ڈور ڈنر پر مکمل پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور ڈنر افطار سے رات بارہ بجے اور ٹیک آوئے جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ،پولیس اور لیویز ایس اؤ پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تروایح کھلی جگہوں اور ایس اؤ پیز کے تحت ہونگی جبکہ رمضا ن المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ علماء کرام اور معتبرین کی مشا ورت سے کوویڈ 19-ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں سیمینار،اسپورٹس،فسٹیول،کلچر اور دیگر ایو نٹس پر پابندی ہے۔ عوامی پارک مکمل طور پر بند رہیں گے صرف واکنگ اور جوگنگ ٹرکس ایس اؤ پیز کے تحت کھل رہیں گے۔ دفاتر میں 50فیصد ملازم جبکہ 50فیصد گھروں پرکام کریں گے،پبلک ٹر انسپورٹ میں 50فیصد مسافروں کی اجازت ہو گی۔25اور 24اپریل کی رات تک ہفتہ اور اتوار کو تمام بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ مذکورہ حکم نامے صوبہ بھرمیں 15روز کیلئے16اپریل سے یکم 2021ء مئی تک لاگو ٍرہے گا۔


