دکی،کوئلہ کان میں دھماکہ،8 افراد زخمی
دکی: دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، تمام8زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مائنز انسپکٹر صابر شاہ کے مطابق دکی میں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس کے باعث دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیاہے، دھماکے کے باعث کان میں اندر جھلس کر زخمی ہونے والے تمام 8کانکنوں کو عبدالغفار ولد شمس اللہ بارکزئی، نیک محمد ولد فداد محمد ہوتک، بخت اللہ ولد عبدالحد، نعمت اللہ ولد سید اللہ، محمد صدیق ولد پیر محمد، منظور احمد ولد عبدالحلیم اور مطیع اللہ ولد محمد ساگزئی کو نکال لیا گیا جنہیں فوری طو رپر ڈی ایچ کیو دکی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیاگیا ہے، زخمی ہونے والوں میں سے 7کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


